امریکا یا چین — ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے؟
جانیے کہ ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی میں کون سی ملک برتری حاصل کر رہا ہے — امریکا یا چین۔
Aqib
نومبر 16, 2025
امریکا اور چین دونوں ہی ہائیڈروجن فیول سیل ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ چین خاص طور پر ہائیڈروجن سے چلنے والی کمرشل گاڑیوں پر توجہ دے رہا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکا کی ہائیڈروجن انڈسٹری زیادہ متنوع ہے۔ امریکا بھاری ڈیوٹی ٹرک ٹیکنالوجی اور گرین ہائیڈروجن پروڈکشن دونوں میں مضبوط ہے۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چین ہائیڈروجن فیول سیل وہیکل ڈپلائمنٹ میں آگے ہے، خاص کر کمرشل ٹرانسپورٹیشن میں، کیونکہ چین کی سڑکوں پر زیادہ فیول سیل گاڑیاں موجود ہیں اور وہ ہائیڈروجن ٹرکوں اور بسوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔
اس کے برعکس، امریکا ہائیڈروجن ایکو سسٹم کی ترقی میں لیڈ کر رہا ہے، جہاں فیول سیل مینیوفیکچرنگ، ہائیڈروجن پروڈکشن، اور انفراسٹرکچر میں مضبوط جدت (innovation) دیکھنے کو ملتی ہے۔